حیدرآباد۔ 16جولائی(اعتماد نیوز) قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و
کانگریس ایم ایل سی ڈی سرینواس نے آج تلنگانہ کانگریس کارکنوں کو کھلا
مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے اس مکتوب میں عوام کے لئے کام کرنے
کے جذبہ کے
احیا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارکنوں کے لئے ہر وقت تیار
ہیں۔ انہوں نے تمام کانگریس کے کارکنوں کو شکست کو فراموش کرتے ہوئے
کانگریس کی ریاست میں تقویت کے لئے جد و جہد کرنے کی اپیل کی۔